کینسر سے لڑنے والی ایک باہمت برطانوی خاتون کرینا پٹیل دمن کی کہانی
برطانیہ کے علاقے کرالی کی رہنے والی کرینا پٹیل دِمن کہتی ہیں کہ ان کے ساتھ گزشتہ پانچ سالوں میں جو ہوا ہے وہ بہت ہی ناقابل بیان اور عجیب صورتحال تھی۔
برطانیہ کے علاقے کرالی کی رہنے والی کرینا پٹیل دِمن کہتی ہیں کہ ان کے ساتھ گزشتہ پانچ سالوں میں جو ہوا ہے وہ بہت ہی ناقابل بیان کہانی ہے اور انہیں اس مدت کے دوران عجیب وغریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بی بی سی کے مطابق جب 2013 میں ان کی چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تو اس وقت وہ 33 سال کی تھی ان کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ میرا ایک پستان مڑ چکا ہے اور ایسے میں جب میں نے گوگل سے یہ سب پتا چلانے کی کوشش کی تو بھیانک نتائج دیکھ کر میری چیخ نکل گئی اور دعا کی کہ اے خدایا یہ میں برداشت نہیں کر سکتی ہوں۔
تین سال بعد جب ان کے ایک پستان کو آپریشن کے بعد کاٹ دیا گیا اور پھر اس کے بعد کیموتھراپی، ریڈیو تھراپی اور پھر ایک بڑا آپریشن کیا گیا تو کرینا سوچ رہی تھیں کہ جیسے ان کی زندگی اب خطرے سے نکل چکی ہے۔
aXA6IDMuMTI4LjIwMi4yMjEg ejasoft island