سال 2019 کے مشہور ترین 10 سیاحتی شہروں کی فہرست جاری
سال 2019 کے مشہور ترین 10 شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ نیوز اردو کے مطابق ہر سال ماسٹر کارڈ دنیا کے 10 سب سے زیادہ مشہور سیاحتی شہروں کی ایک فہرست جاری کرتا ہے، جہاں سیاح سب سے زیادہ جاتے ہیں۔
سال 2019 کے مشہور ترین 10 شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ نیوز اردو کے مطابق ہر سال ماسٹر کارڈ دنیا کے 10 سب سے زیادہ مشہور سیاحتی شہروں کی ایک فہرست جاری کرتا ہے، جہاں سیاح سب سے زیادہ جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ فہرست تیسری پارٹی کی ریسرچ، تجزیہ اور عوامی ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے اور اس ریسرچ میں دنیا کے 200 سیاحتی شہروں کو شامل کیا جاتا ہے ۔ سال 2019 کےلئے مشہور ترین 10 شہروں کی جاری کردہ فہرست مندرجہ ذیل ہیں۔
نمبر 1: تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں 22.78 ملین سیاح آئے ہیں، اس سال تھائی لینڈ کی راجدھانی بینکاک نے پیرس اور لندن جیسے دنیا کے مشہور شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
نمبر 2: فرانس کے شہر پیرس میں اس سال 19.10 ملین سیاح پہنچے ہیں۔ لوورے میوزیم کے باہر سیاحوں کو گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 3: برطانیہ کے شہر لندن میں 19.09 ملین سیاح پہنچے ہیں۔ ویسٹرن برج کے پاس سیاحوں کو تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 4: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 15.39 ملین سیاح آئے ہیں۔ جمیرہ بیچ پر سیاحوں کو اونٹ کے ساتھ تصویریں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 5: سنگاپور میں 14.67 ملین سیاح آئے ہیں۔ مارلن پارک میں لطف اندوز ہوتے ہوئے سیاحوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 6: ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں 13.79 سیاح پہنچے ہیں۔ ملیشیا کے مشہور پٹرونس ٹاور کے پاس سیاحوں کو تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 7: امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں 13.60 ملین سیاح پہنچے ہیں۔ اسٹیچو آف لیبرٹی کے سامنے سیاحوں کو تصویر لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 8: ترکی کے شہر استنبول میں 13.40 ملین سیاح پہنچے ہیں۔ ایک مسجد کے باہر سیاحوں کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 9: جاپان کے شہر ٹوکیو میں 12.93 ملین سیاح پہنچے ہیں۔ امپیریل پلیس کے سامنے چینی سیاحوں کو تصویر لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمبر 10: ترکی کے شہر انتالیہ میں 12.41 ملین سیاح پہنچے ہیں۔ سیاحوں کو رات کی خوبصورتی اور دلچسپ منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔(تصویریں 18 اردو)