لاس اینجلس :ہالی وڈ فلموں کی ریلیز کی تاریخوں میں مزید تبدیلی

کورونا وائرس کے باعث ہالی وڈ کی مزید فلموں کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے، جن میں ڈاکٹر اسٹرینج کاسیکوئل، اسپائیڈرمین، فارفرام ہوم اینڈ ان ٹودی سپائیڈر ورس شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث ہالی وڈ کی مزید فلموں کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے، جن میں ڈاکٹر اسٹرینج کاسیکوئل، اسپائیڈرمین، فارفرام ہوم اینڈ ان ٹودی سپائیڈر ورس شامل ہیں۔
جی این این نيوز کے مطابق سونی پکچرز اور والٹ ڈزنی کمپنی دونوں نے فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا نیا اعلان کیا ہے جس سے ان کی کچھ سپر ہیرو فلموں میں نمایاں تاخیر نظر آرہی ہے۔ سال 2016 کی بینیڈکٹ کمبر بیچ فلم کا سیکوئیل اور مارول کی "ڈاکٹر اسٹرینج ان دی ملٹی ویر آف میڈنیس" نومبر 2021 کے بجائے مارچ 2022 میں ریلیز ہونے والے ہیں۔
سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا لائیو ایکشن اسپائیڈر مین اور ٹام ہالینڈ کی تیسری سیریز جولائی 2021 سے نومبر 2021 تک تاخیر کا شکار ہے۔ 'اسپائڈر ورث' کا سیکوئیل اب اکتوبر 2022 کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کے ریلیز ہونے کی اصل تاریخ اپریل 2022 میں تھی۔