ملالہ دہائی کی مقبول ترین نوعمر لڑکیوں میں سرفہرست
اقوام متحدہ کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 21 ویں صدی کی دوسری دہائی میں دنیا کی مقبول ترین نوعمر لڑکی بن گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 21 ویں صدی کی دوسری دہائی میں دنیا کی مقبول ترین نوعمر لڑکی بن گئی ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق اس جائزے میں اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے 21ویں صدی میں نوعمری میں ہونے والے اہم واقعات کا جائزہ لیا ہے اور 2010 سے 2019 کے درمیان عالمی سطح پر ملالہ کی مقبولیت مثبت واقعات کے سلسلے میں سرِ فہرست ہے۔
اقوام متحدہ کے جائزے کا پہلا حصہ 2010 سے 2013 کے اواخر کے عرصے پر مبنی ہے جو ہیٹی کے تباہ کن زلزلے، لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ کی کوششوں اور مالی " دنیا کے خطرناک مشن" کے قیام پر مشتمل ہے۔
اس میں نشاندہی کی گئی ہے ملالہ وادی سوات میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں اور اکتوبر 2012 میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے انہیں اور ان کے ساتھ موجود لڑکیوں پر طالبان نے فائرنگ کی تھی جس میں ان کے سر میں گولی لگی تھی لیکن وہ بچ گئیں اور صحت یاب بھی ہوگئیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملالہ کی سرگرمیوں میں قاتلانہ حملے کے بعد اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کئی ہائی پروفائل ایوارڈز بھی جیتے ہیں جس میں 2014 میں امن کا نوبیل انعام اور لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کے ساتھ 2017 میں اقوام متحدہ کی سفیر برائے امن مقرر ہونا بھی شامل ہیں۔