الیکشن میں کامیابی پر پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے بورس جانسن کو مبارکبادی کا پیغام
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی الیکشن میں کامیابی پر بورس جانسن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برطانیہ کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بورس جانسن کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 364 جبکہ بریگزٹ کی مخالف لیبر پارٹی کو 202 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران یہ تیسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے ہیں۔
بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام نے انہیں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے واضح حکم دے دیا ہے اور وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔