مائیک پومپیو: آئندہ کاروائی میں ایران کی فیصلہ ساز شخصیات نشانے پر
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکہ نے ایران کو ایک دھمکی آمیز پیغام دیا ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایران اب ہوش کا ناخن لے ورنہ اس کے لئے بہت برا ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکہ نے ایران کو ایک دھمکی آمیز پیغام دیا ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایران اب ہوش کا ناخن لے ورنہ اس کے لئے بہت برا ہوگا۔
اردو پوائنٹ کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پومپیو نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے ایرانی نظام کے لئے یہ بات واضح کر دی ہے کہ خطے میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امریکی مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھ کر ایران کے لئے ممکن نہیں کہ اپنی سرزمین کے محفوظ رہنے کی توقع رکھے۔
انہوں نے مزيد کہا ہے کہ امریکہ اس مرتبہ ایران میں فیصلہ ساز شخصیات کو نشانہ بنا کر جواب دے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دسمبر کے آخر میں سلیمانی نے جو کچھ کیا (ان کا اشارہ کرکوک میں فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے اور اس میں ایک امریکی دفاعی ٹھیکے دار کی ہلاکت کی جانب تھا) وہ یہ جاننے کے لئے کافی ہے کہ یہ کمانڈر ایک خطرہ بن چکا تھا ، وہ ایسے منصوبے بنانے کے درپے تھا جو مزید امریکیوں کی جان لے سکتے تھے۔
aXA6IDE4LjIyNC4yMTQuMjE1IA== ejasoft island