ہولی وڈ ہارر کامیڈی فلم ’جوکر‘ زیادہ نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے
آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈز کے بعد اہم ترین برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) کے لئے فلموں، اداکاروں و ڈائریکٹرز سمیت تمام کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیاہے۔

ڈان نيوز کے مطابق مجموعی طور پر بافٹا ایوارڈز 2020 کے لئے 25 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے ، جن میں ہولی وڈ ہارر کامیڈی فلم ’جوکر‘ زیادہ نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
’جوکر‘ کو مجموعی طور پر 11 نامزدگیاں ملی ہیں جب کہ نیٹ فلیکس کی ڈرامہ فلم ’دی آئرش مین‘ اور ’ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ‘ کو 10 نامزدگیاں ملی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’گولڈن گلوب‘ ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم ’1917‘ کو 9 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔