سوسائٹی
پاکستان کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن
پاکستانی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23ممالک کے سائنسدان کراچی آئیں گے۔
پاکستانی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23ممالک کے سائنسدان کراچی آئیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی میں 2 مارچ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، یہ چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں، بلکہ تمام انسانیت کا ہے۔
دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس سے اموات اور دو درجن سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان الرٹ ہوگیا ہے۔ تفتان بارڈر سمیت ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کردیے گئے ہیں۔