پاکستان: حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں آج ہو گا.
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں آج ہو گا ، عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز پر غورہوگا، اور ساتھ ہی مریم نوازکےبیرون ملک جانےسےمتعلق پارٹی بیانیہ زیر غور آئے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اور حکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کےاعدادوشمار اورحکمت عملی پر بریفنگ دے گی۔
حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنےسےمتعلق تجاویز اور مہنگائی،اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کےاقدامات پر غور کیا جائے گا، جبکہ وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی اقدامات پربریفنگ دیں گے، اور اجناس کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق حکمت عملی پرمشاورت بھی ہو گی۔
اجلاس میں مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بھی بات ہو گی، اور میڈیا پر حکومتی بیانیےکی موثر آگاہی کا جائزہ لیا جائے گا۔