حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہوں گے مذاکرات آج
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے۔ منی بجٹ لانے یا 300 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگانے پر بھی فیصلہ ہوگا۔
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے۔ منی بجٹ لانے یا 300 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگانے پر بھی فیصلہ ہوگا۔
نوائے وقت کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہداف حاصل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور آئیں گی، ریگولیٹری باڈیز نیپرا اور اوگرا کو آزادانہ کام کرنے کی شرط کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ مذاکرات کے دوران منی بجٹ لانے یا 300 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگانے پر بھی فیصلہ ہوگا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پاور سیکٹر کیلئے نئے سلیب متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے، ساتھ ہی مذاکرات میں ایف بی آر کیلئے نظرثانی ٹیکس ہدف کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔