كاروبار
پاکستان: آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ
آئی ایم ایف کی پیش گوئی کے بعد ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اردو پوائنٹ کی تفصیل کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ایک ڈالر کی قیمت 155روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی پیش گوئی کے بعد ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اردو پوائنٹ کی تفصیل کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ایک ڈالر کی قیمت 155روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی پیش گوئی کے مطابق 2019 کے اختتام پر ڈالر کی اوسط شرح مبادلہ 160.64 روپے تک ہو سکتی ہے۔
تاہم پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ٹریسا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کرپشن سے متعلق پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے اور پاکستان کی معاشی پریشانیاں سابقہ حکومتوں کی غیر متوازن پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، ان پالیسیوں سے صرف تاجروں نے فائدہ اٹھایا ہے۔