پاكستان: لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بلاول بھٹو کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ
لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ نے حکم جاری کیا ہے کہ سیکورٹی ادارے بلاول بھٹو کو سیکورٹی فراہم کریں اور جلسے کی سیکورٹی کے لیے متعلقہ ادارے اقدامات کریں۔
لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ نے سیکورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
اے ار واي کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ نے حکم جاری کیا ہے کہ سیکورٹی ادارے بلاول بھٹو کو سیکورٹی فراہم کریں اور جلسے کی سیکورٹی کے لیے متعلقہ ادارے اقدامات کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ہم راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک بار پھر آ رہے ہیں جہاں شہید محترمہ نے اپنی آخری تقریر کی تھی۔
ياد رہے كہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں 27 دسمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خطرات کے باعث پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔