پاکستان کے برف پوش شمالی علاقے کا خوش نما منظر
پاکستان کے طول وعرض میں جہاں اس وقت سخت سردی کا قہر اور کئی شہروں میں دھند کا راج ہے، تو وہیں بلوچستان کے پرفضا تفریحی مقامات سے لے کر شمال مغرب میں گلگت بلتستان تک کئی علاقوں میں برف کی چادر نے ہر چیز کو ڈھک دیا ہے۔

ایک تو پاکستان کے شمالی علاقے ویسے ہی اتنے خوبصورت ہیں اور جب ہر جگہ برف کی سفیدی پھیل جائے تو ان علاقوں کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے۔
میدانی علاقوں میں رہنے والے زیادہ تر افراد جہاں ان علاقوں کی تصاویر دیکھ کر اپنا دل لبھاتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اپنے تعلیمی اداروں اور دفاتر سے چھٹیاں لے کر برف کا مزہ لینے پہنچ جاتے ہیں۔(بی بی سی اردو)