شاہ سلمان کا وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام
سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کر کے شاہ سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لئے سعودی عرب نے بھرپور مدد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کر کے شاہ سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کی معاشی حالت میں بہتری لانے کے لئے سعودی عرب نے بھرپور مدد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیراعظم ہاوس میں خصوصی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان کا خصوصی پیغام عمران خان تک پہنچایا بہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے پیغام دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے بھرپور امداد فراہم کرے گا اور پاکستان کی ہر موقع پر ہر ممکن مدد بھی کرے گا۔
جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ ملکی تعلقات، باہمی معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بہت سے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔