كاروبار
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس آج سے شروع
مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ جائزہ اجلاس تین سے تیرہ فروری تک جاری رہے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔
اب تک نيوز کے مطابق مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ جائزہ اجلاس تین سے تیرہ فروری تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکامی بڑا چیلنج ہوگا۔ سرکلر ڈیٹ سمیت توانائی سیکٹر میں اصلاحات بھی ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کو نجکاری پروگرام، بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز کے اجرا کے آئی ایم ایف کے ہدف کو بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTMxLjExMC4xNjkg ejasoft island