وزیراعظم ہند: بجٹ میں اعلان کردہ اصلاحات معیشت میں تیزی لائیں گی
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ اصلاحات معیشت میں تیزی لائیں گی اور ہر شہری کو مالی طور پر بااختیار بنائیں گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ اصلاحات معیشت میں تیزی لائیں گی اور ہر شہری کو مالی طور پر بااختیار بنائیں گی۔
نيوز اون ايئر كے مطابق ٹیلی ویژن پر ایک خطاب میں جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے روزگار میں اضافے کےلئے بجٹ میں زراعت‘بنیادی ڈھانچہ‘ ٹیکسٹائل اور ٹیکنالوجی پر بہت زور دیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کیلئے 16 نکاتی ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے‘ جس سے دیہی علاقوں میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔
جناب مودی نے کہا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے 6 ہزار 500 پروجیکٹوں کی تعمیر بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قومی لاجسٹک پالیسی سے کاروبار کو فائدہ پہنچے گا۔
aXA6IDEzLjU5LjE3Ny4xNCA= ejasoft island