چین کے لئے فضائی آپریشن بحال، پہلی پرواز پہنچی اسلام آباد
پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے، فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی ہے۔
چین کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، پہلی پرواز نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے، فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چین سے آنے والی پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔ چین سے دوسری پرواز صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی، خیال رہے کہ 40 طلبہ رات گئے دوحہ سے پرواز کیو آر 632 میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تھے۔ مجموعی طور پر چین سے 101 پاکستانی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں۔
چین سے پہنچنے والے مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے چین کے لیے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طورپر بند کر دیا تھا، براہ راست فضائی آپریشن معطلی کا لیٹر 2 فروری تک کے لئے جاری کیا گیا تھا۔
aXA6IDE4LjIyMC4xMzcuOTMg
ejasoft island