كاروبار
آئی ایم ایف بورڈ: پاکستان کی دوسری قسط منظوری کے سلسلہ میں ایک اجلاس
پاکستان کے لئے 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کو لے کر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 19 نومبر بروز جمعرات کو واشنگٹن میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان کے لئے 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کو لے کر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 19 نومبر بروز جمعرات کو واشنگٹن میں طلب کیا گیا ہے، اردو پوائنٹ کے مطابق قرض منظور ہونے کی صورت میں یہ رقم پاکستان منتقل کر دی جائے گی جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روپیہ بھی مزید مستحکم ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے 12 مرتبہ قرض لے چکا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان کے لئے دوسرے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے آئندہ تین سال کے دوران مجموعی طور پر38 ارب ڈالر قرض ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔