پاکستان: ایماندار افسروں کی تنخواہوں میں خصوصی اضافہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان: حکومت نے ایماندار افسروں کو خصوصی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے میں ایماندار افسروں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے یہ قدم وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ایماندار افراد کی حوصلہ افزائی
پاکستانی حکومت نے ایماندار افسروں کو خصوصی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے میں ایماندار افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کئے جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ایماندار افسران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایف آئی اے کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت نے یہ قدم وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ایماندار افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں پیش کردہ سمری کے مطابق ایف آئی اے کی تنخواہوں کو قومی احتساب بیورو(نیب) کے برابر کردیا جائے گا۔ یہ یاد رہے کہ اسی سال کے شروع میں نیب کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا گیا تھا اور دسمبر کے شروع میں وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات کے دوران ایف آئی اے کے پے پیکج اور الاؤنسز پر نظر ثانی کے لئے سمری تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔
امید ہے کہ چند روز میں وزیر اعظم کی سمری منظور ہو جائے گی اور اس سمری میں نیب کے اس تنخواہ پیکیج اور نظرثانی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جسے رواں سال مارچ میں منظور کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق نیب اور ایف آئی اے کے پے پیکیج میں بہت فرق ہے اور اسی وجہ سے وزارت اس اضافہ پر زور دے رہی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دنوں پہلے وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے کے ڈی جی واجد ضیا سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایماندار افراد کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
aXA6IDMuMTcuNTguMTU1IA==
ejasoft island