سوسائٹی
پاكستان: دیر میں پولیو ٹیم پر حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میدان بیشی گرام میں پولیس ٹیم بنیادی صحت مرکز سے جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دیر لوئر کے علاقہ میدان میں پولیو ٹیم پر حملہ ہواہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
روزنامہ جناح کے مطابق پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میدان بیشی گرام میں پولیس ٹیم بنیادی صحت مرکز سے جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی کے لئے جا رہے تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ ہونے لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
aXA6IDMuMTUuMi43OCA= ejasoft island