پاکستان: چمن بارڈر ایک ہفتے کیلئے بند
محکمہ داخلہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر چمن بارڈر افغانستان میں کورونا وائرس کے باعث بند کیا جارہا ہے، جو 2 مارچ سے ایک ہفتے کے لیے بند کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر چمن بارڈر افغانستان میں کورونا وائرس کے باعث بند کیا جارہا ہے، جو 2 مارچ سے ایک ہفتے کے لیے بند کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پاک افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، اور ڈی ایچ کیو اسپتال پارہ چنار میں آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے وزیرِ صحت فیروزالدین فیروز نے رواں ہفتے صوبے ہرات میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد پاکستان نے حفاظتی انتظامات کے لیے مزید کمر کس لی تھی۔
سچ ٹی وی کے مطابق طورخم بارڈر پر بھی میڈیکل چیک پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے، اور افغانستان سے آنے جانے والوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک افغان دوستی اسپتال طورخم میں آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے، جب کہ لنڈی کوتل اور جمرود اسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، طورخم میں عملے کو ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہے۔