امریکی صدر: افغانستان میں طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے اور اور وہ اپنے فوجیوں کو واپس گھر لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے اور اور وہ اپنے فوجیوں کو واپس گھر لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
نیوز اے آر وائی کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان افغان امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں سے جاری رہنے والی جنگ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے ٹرمپ وعدے پورے کر رہے ہیں اور طالبان کے ساتھ معاہدہ افغان تنازعے کا خاتمہ کرے گا اور ہم معاہدے پر عمل در آمد کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق افغانستان میں فوج کی تعداد میں کمی لائی جا رہی ہے اور افغانستان میں فوج کی کمی طالبان کے وعدوں کی پاسداری کے ساتھ مشروط ہے اور امریکہ کو محفوظ بنانے کے لئے صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔
aXA6IDMuMTM3LjE4NS4xODAg ejasoft island