امریکی وزیر دفاع: وعدوں پرعمل نہ ہوا تو معاہدہ ختم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان امن وامان کی ضمانتوں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے وعدے پر عمل درآمد نہیں کرتے ہیں تو ہم اس تاریخی معاہدے کو ختم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق کابل میں موجود مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ اگر طالبان اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترتے ہیں تو وہ اپنے ہم وطن افغانوں کے ساتھ بیٹھنے اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع کھو دیں گے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد دوحہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغان طالبان القاعدہ کے ساتھ تمام روابط ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں اور افغان عوام کی حقیقت میں جیت تب ہو گی جب وہ پرامن سے رہ سکیں گے۔
مائیک پومپیو نے امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن لانے کے لئے آئندہ بھی پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا اور امریکہ آئندہ بھی افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔