کرونا وائرس کی وجہ سے ایرانی رکن پارلیمنٹ کی ہوئی موت
کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک انتقال کرگئے ہیں اور اس کے بعد اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔
کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک انتقال کرگئے ہیں اور اس کے بعد اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔
اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق محمد علی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے اور ان میں چند روز قبل ہی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق محمد علی دستک اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ ہفتے کی صبح دم توڑ گئے ہیں۔
ایرانی حکومت کی جانب سے محمد علی دستک کی موت کی وجہ کرونا وائرس نہیں بتائی گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی وفات فلو اور ایسے کیمیائی زخموں کی وجہ سے ہوئی ہے جو انہیں عراق جنگ کے دوران آئے تھے۔
aXA6IDE4LjIyNy4xMTQuMTI1IA== ejasoft island