انٹرٹینمنٹ
ایران: کورونا وائرس سے مزید 8 ہلاکتوں کے ساتھ ہی تعداد 34 تک جاپہنچی
ایران میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔
ایران میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے مزید 8 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان خیانوش جہانپور نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 143 افراد میں وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جس کے بعد ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 388 ہوگئی ہے۔