پاکستان: صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے.
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے اور انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ خوف و ہراس نہ پھیلائیں، ماسک وہ لوگ لگائیں جو متاثر ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے متعلق کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں مزید کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے اہل خانہ محفوظ ہیں اور انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا ہے کہ جنوری سے اب تک سندھ سے ایک ہزار 419 لوگ ایران گئے تھے جن میں سے 952 افراد ایران سے سندھ واپس آچکے ہیں جبکہ 650 افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور وہ کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMy4yMDUuODQg ejasoft island