شام: صوبہ ادلب میں جاری آخری جنگ کا دائرہ ہوا وسیع
شمالی شام کے مغربی علاقے میں حکومتی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 33 ترک فوجیوں کے ہلاک ہونے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
شمالی شام کے مغربی علاقے میں حکومتی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 33 ترک فوجیوں کے ہلاک ہونے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق شام کے عسکری اتحادی روس کے مطابق ترک فوجیوں کو صوبہ ادلب میں نشانہ بنایا گیا جہاں شامی افواج جہادی جنگجوؤں سے برسرِپیکار ہیں۔
روس کے مطابق بیہون نامی علاقے میں کی جانے والی اس کارروائی میں اس کی اپنی فضائیہ استعمال نہیں ہوئی۔
ترکی کا دعویٰ ہے کہ اس نے جوابی کارروائی میں شامی حکومت کے 200 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور ان کارروائیوں میں 309 شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی افواج جنھیں روس کی حمایت حاصل ہے، ان باغیوں سے صوبہ ادلب کو واپس لینے کی کوشش کر رہی ہیں جنھیں ترکی کی حمایت حاصل ہے۔
شامی حکام نے اب تک ادلب میں ہونے والی اس تازہ کارروائی پر عوامی سطح پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
شام کے صوبہ ادلب میں جاری یہ تنازعہ، جو پہلے ہی انسانیت سوز تباہی ہے، اب تیزی سے خطے کی سیاست پر بھی اثرانداز ہو رہا ہے۔
aXA6IDE4LjIxNi4zMi4xMTYg
ejasoft island