سوسائٹی
کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2858 ہوئی
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2858 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 83,379 تک پہنچ گئی ہے.
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2858 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 83,379 تک پہنچ گئی ہے اور چین میں وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 788 ہو چکی ہے اور گزشتہ روز چین میں 44 مزید افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے مزید 256 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس اعداد وشمار کے بعد متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 22 ہو گئی ہے اور جاپان میں وائرس سے اب تک 214 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں اور اٹلی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 250 کیس سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی تعداد 655 ہو گئی ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS40OC4xMTYg ejasoft island