كاروبار
کورونا وائرس: امریکی اسٹاک مارکیٹ 9 سال کی بدترین سطح پر پہنچی
کورونا وائرس کے باعث دنیا کی بڑی اسٹاک مارکٹیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں اور امریکی اسٹاک مارکیٹ تو 9 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا کی بڑی اسٹاک مارکٹیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں اور امریکی اسٹاک مارکیٹ تو 9 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سماء نیوز کے مطابق امریکہ کی اسٹاک مارکٹوں میں جمعرات کے روز مسلسل چھٹے دن بھی شدید مندی کا رجحان رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ 9 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ 4.4 فیصد گرگیا ہے اور دنیا بھر کی ایئر لائنوں کو مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، صرف ایشیائی ممالک میں آنے والی پروازیں منسوخ ہونے سے کمپنیوں کو 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
aXA6IDMuMTYuMTM3LjEwOCA= ejasoft island