شام کے بعد لیبیا میں بھی ترکی کو بھاری جانی نقصان اور 7 ترک فوجی ہلاک
لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 7 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 7 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈیئر خالد المحجوب نے بتایا ہے کہ لیبی فوج کی گولہ باری سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کم سے کم سات ترک فوجی مارے گئے ہیں۔
ادھر لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ نے بتایا ہے کہ طرابلس میں قائم معیتقیہ فضائی اڈے پر منگل اور بدھ کے دوران ہندوستانی توپ خانے سے حملہ کیا گیا ہے اور اس حملے سے کچھ دیر قبل لیبی فوج نے جنوبی دار الحکومت میں ترکی کا ایک مسلح ڈورن جہاز بھی مار گرایا ہے۔
لیبی فوج کے ایک دوسرے ذریعہ نے بتایا کہ معیتیقہ فضائی اڈے پر گولہ باری کے دوران ترکی کے فوجی بھی موجود تھے۔
ترک صدر نے گذشتہ ہفتے لیبیا میں قومی فوج کے حملے میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
لیبیا میں ترکی کو تازہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جہاں دوسری طرف شام میں بھی ترکی کو 34 فوجیوں کی لاشیں اٹھانی پڑی ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS40OC4xMTYg
ejasoft island