سوسائٹی
پوپ فرانسس کورونا وائرس سے متاثر افراد سے اظہار یکجہتی کے بعد بیمار پڑ گئے
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے بعد بیمار پڑ گئے ہیں۔
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے بعد بیمار پڑ گئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مرکز ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس معمولی بیمار ہیں، اور اس کی وجہ سے جمعرات کے روز روم میں ہونے والے دعائیہ اجتماع میں پوپ فرانسس کی شرکت منسوخ کردی گئی ہے۔
ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کی بیماری کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق گذشتہ روز پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عام شہریوں سے ملاقات کی تھی،اور اس موقع پر انہوں نے متعدد افراد سے ہاتھ ملائے تھے، اور ان کے ماتھے چومے تھے۔