کینیڈا نے بھی برطانوی شاہی جوڑے کی سیکورٹی سے ہاتھ اٹھا لیا
کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگھن مارکل کی سیکورٹی کا خرچ نہیں اٹھائے گا۔
کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگھن مارکل کی سیکورٹی کا خرچ نہیں اٹھائے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 31 مارچ کو باقاعدہ طور پر شاہی خاندان اور اس سے منسلک سہولیات سے علیحدہ ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ اس کے بعد سیکورٹی کا خرچ نہیں اٹھائے گا۔
خیال رہے کہ کینیڈا کے اندر شاہی جوڑے اور ان کے بیٹے کی سیکورٹی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے ذمے تھی جنھوں نے اب واضح طور پر بتا دیا ہے کہ مارچ کے بعد وہ سیکورٹی کی سہولیات واپس لے لیں گے۔
کینیڈا کی پبلک سیفٹی منسٹر کی ترجمان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل معاہدے کے تحت شاہی جوڑے کو حفاظت مہیا کی جا رہی تھی جو ان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کے بعد روک دی جائے گی، برطانوی میٹروپولیٹن پولیس نے کینیڈین پولیس سے ہیری اور میگھن کی سیکورٹی جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔
aXA6IDMuMTQ0LjEwNC4yOSA= ejasoft island