سوسائٹی
کورونا وائرس سے سابق ایرانی سفیر انتقال کرگئے
ایران میں کرونا وائرس کے باعث سابق سفیر سید ہادی انتقال کرگئے ہیں۔
ایران میں کرونا وائرس کے باعث سابق سفیر سید ہادی انتقال کرگئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سید ہادی تہران کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 81 سال تھی۔ سعید ہادی نے دوران ملازمت ویٹی کن میں بطور سفیر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
سید ہادی میں کرونا وائرس کی تشخیص اس وقت ہوئی جب وہ قم میں تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے تہران منتقل کیا گیا۔ وہ ایرانی وزیر خارجہ کے معاون کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔
وہ 1979ء میں ایران میں انقلاب کے بعد ویٹی کن میں 1981 ء سے 1986 تک ایران کے سفیر رہے تھے۔
aXA6IDE4LjIyNC4zNy42OCA= ejasoft island