پاکستان: فٹنس کی ٹپس معروف اداکارہ نوین وقار سے لیجئے
معروف پاکستانی اداکارہ نوین وقار نے اپنی فٹنس کا راز شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے جسم میں چربی کی سطح کو کم کرنے کے لئے مخصوص ورزشوں کا سہارا لیتی ہوں۔
معروف پاکستانی اداکارہ نوین وقار نے اپنی فٹنس کا راز شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے جسم میں چربی کی سطح کو کم کرنے کے لئے مخصوص ورزشوں کا سہارا لیتی ہوں۔
اے آر وائی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں نوین نے اپنی روزانہ کی روٹین کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ورک آؤٹ یعنی ورزش کے لئے سب کی اپنی اپنی ضرورت ہوتی ہے۔ میں اپنے جسم میں چربی کی سطح کو کم کرنے کے لئے مخصوص ورزشوں کا سہارا لیتی ہوں۔
نوین کا کہنا ہے کہ میری انسٹاگرام اسٹوریز سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بہت زیادہ کھاتی ہوں لیکن میں توازن قائم رکھتی ہوں اور کیلوریز کا حساب رکھتی ہوں۔
نوین نے مزید بتایا ہے کہ وہ بھرپور غذائیں جیسے براؤن چاول، بھنی ہوئی سبزیاں، چکن اور انڈے کھاتی ہیں، شوگر فری میٹھا کھاتی ہیں، ہفتے میں ایک بار اسمیں دہی بھی لیتی ہیں جبکہ براؤن رائس اور سبزیوں کے ساتھ سوپ بھی پیتی ہیں جو وہ خود گھر پر تیار کرتی ہیں۔
aXA6IDMuMTYuMjE4LjYyIA== ejasoft island