سوسائٹی
پاکستان: مسافر ٹرین حادثہ میں 20 افراد جاں بحق
سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب پاکستان ایکسپریس کا کوچ سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
سندھ کے ضلع سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب پاکستان ایکسپریس کا کوچ سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق سکھر پولیس کے اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اب تک خواتین سمیت 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوفناک حادثہ ہے اور مسافر کوچ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے جبکہ تصادم کے ساتھ ہی ٹرین، کوچ کو 150 سے 200 فٹ دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی ہے۔