فیڈرل ریزرو چیئرمین: معیشت ٹھیک ہے لیکن ضرورت کے وقت ہم آگے آنے کے لئے تیار ہیں
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پال نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لاحق خطرات کے باوجود امریکی معیشت اب بھی مضبوط پوزیشن میں ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پال نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لاحق خطرات کے باوجود امریکی معیشت اب بھی مضبوط پوزیشن میں ہے۔
پال نے مزید کہا ہے کہ اگر مدد کی ضرورت پیش آئی تو مرکزی بینک مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
پال نے عالمی اسٹاک مارکٹوں میں بڑی مندی کے درمیان جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی معیشت کے بنیادی اسباب اب بھی مضبوط ہیں البتہ کورونا وائرس کے اثرات معاشی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
پال نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ ریزرو بورڈ معاشی پیش رفت اور ان میں امید افزا معاشی توقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم اپنے ٹولز کا استعمال کریں گے اور جہاں معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہوگی وہاں کام کریں گے۔
aXA6IDMuMTQ1LjEwNS4xMDUg ejasoft island