انٹرٹینمنٹ
ایران: کورونا وائرس سے کم از کم 210 افراد ہلاک
بی بی سی کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے کم از کم 210 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن ایرانی حکام صرف 34 افراد کے ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے کم از کم 210 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن ایرانی حکام صرف 34 افراد کے ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت تہران میں ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 388 مریض ہیں۔
کئی لوگوں کے خیال میں حکومتی اعداد و شمار صحیح نہیں ہیں، ایرانی حکام اس وبا کی اصل شدت کو چھپا رہے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اصل تعداد کو ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس نے افواہوں کو پھیلانے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
aXA6IDMuMTQuMTUuOTQg
ejasoft island