واٹس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کیا اپنے نام
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین شین واٹس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین شین واٹس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق انہوں نے یہ سنگ میل ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے بارہیوں میچ میں عبور کیا ہے، واٹسن نے ملتان سلطانز کے بولر عمران طاہر کو 14 ویں اوور میں چھکا جڑ کر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کامران اکمل سے چھین لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل 73 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر تھے تاہم ملتان کے خلاف 80 رنز کی دھواں دھار اننگز میں واٹسن نے 7 چھکے لگائے اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پی ایس ایل میں شین واٹسن نے مجموعی چھکوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے جبکہ وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMi4xNzkuMTg2IA== ejasoft island