وزیر اعظم عمران خان: امن معاہدہ کو سبوتاژ نہ کرنے کے مواقع کو بقینی بنایا جائے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین یقینی بنائیں کہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر موقع نہ پاسکیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین یقینی بنائیں کہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر موقع نہ پاسکیں۔
دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور طالبان کے مابین دوحہ میں ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ معاہدہ دہائیوں پر محیط جنگ سمیٹنے اور افغان عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لئے امن ومفاہمت کا پیش خیمہ ہے۔
عمران خان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے اس معاہدے کی بقا وکامیابی میں اپنا رول ادا کرنے کے لئے مکمل پرعزم اور تیار ہے۔