پاکستان: تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جائزہ کے بعد بتایا جائے گا کہ 5اپریل کو دیگر تعلیمی ادارے کھلنے چاہیئیں یا نہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جائزہ کے بعد بتایا جائے گا کہ 5اپریل کو دیگر تعلیمی ادارے کھلنے چاہیئیں یا نہیں۔
بول نيوز كے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 27 مارچ تک ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس بلا کر جائزہ لیں گے کہ 5اپریل کو دیگر تعلیمی ادارے کھلنے چاہیئیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو تمام صورتحال اور فیصلوں سے آگاہ کیا گیا تھا، لہذا انہوں نے تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شفقت محمود نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے تمام 29 بورڈز کے امتحانات یکم جون تک نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ کیمبرج سسٹم کے تحت امتحانات بھی یکم جون سے نہیں ہوں گے۔
وزیر تعلیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسیٹز کو ہاسٹل خالی کرانے کے لئے کہا گیا ہے، مگر اس کا اطلاق غیر ملکی طلبہ پر نہیں ہوگا، غیر ملکی طلبہ کو ہاسٹل اور یونیورسٹیز تک محدود کر دیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کلچرل اداروں میں بھی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ یونیورسٹیز میں داخلوں میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کا آنا عمومی طور پر ضروری نہیں ہے.
aXA6IDE4LjE5MS4xNzEuMjM1IA==
ejasoft island