سندھ: پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں طلبہ کے مڈٹرم اسکول کے نتائج دیکھ کر طالب علموں کو پروموٹ کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں طلبہ کے مڈٹرم اسکول کے نتائج دیکھ کر طالب علموں کو پروموٹ کیا جائے گا۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا، اور تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم نے اسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فی الحال میٹرک کے امتحانات لینے کا فیصلہ برقرار ہے۔
aXA6IDMuMTYuNjkuMSA= ejasoft island