پاکستان: راشن کی تقسیم پر تصادم اور فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
واقعہ پی آئی بی کالونی میں پیش آیا ہے جہاں راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی تنظیموں میں تصادم ہوا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
شہر قائد میں دو فلاحی تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی ہے۔
اب تک کے مطابق واقعہ پی آئی بی کالونی میں پیش آیا ہے جہاں راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی تنظیموں میں تصادم ہوا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس کانسٹیبل عظیم نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے علاقے میں پہنچتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گھر کی چھت پر کھڑی لڑکی کے سر میں گولی جا لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ہے، بتا دیں کہ جاں بحق لڑکی کی شناخت چھبیس سالہ صبا کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اہلکار فرار ہوگیا ہے، بعد ازاں مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے ہیں، کشیدہ حالات کے باعث رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالا ہے، تاہم پولیس نے مشتعل افراد کے مطالبے پر کانسٹیبل عظیم کو گرفتار کرلیا ہے۔
aXA6IDMuMTM1LjIzMS4zNiA= ejasoft island