پاکستان: عمران خان بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے ہوں گے سرفراز
پاکستانى وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "شاہ حماد آرڈر آف رنیسانس" سے نوازا جائے گا۔
پاکستانى وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "شاہ حماد آرڈر آف رنیسانس" سے نوازا جائے گا۔
عمران خان کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکسانی زلفی بخاری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پر جائیں گے جہاں انہیں بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔
زلفی بخاری نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سرکاری دورے کے دوران ایک خاص تقریب کے موقع پر اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
خیال رہے کہ بحرین کے نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے رواں سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اسی دوران انہوں نے عمران خان کو بحرین کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔