پوپ فرانسس: امارات کا کردار برائے رواداری، بقائے باہمی اور امن، مثالی ہے
کیتھولک چرچ کے سربراہ قابل تقدس پوپ فرانسس نے رواداری ، بقائے باہمی اور امن کو بلند کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی تعریف کی ہے
کیتھولک چرچ کے سربراہ قابل تقدس پوپ فرانسس نے رواداری ، بقائے باہمی اور امن کو بلند کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی تعریف کی ہے
ایمریٹس نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وفد سے گفتگو میں گزشتہ فروری میں اپنے دورہ عرب امارات کی خوشگوار یادوں کو بھی دہرایا ۔
وفد میں میڈرڈ میں عرب امارات کے سفارتخانے کے عہدیدار اور اماراتی مرکز برائے سٹریٹجک سٹڈیز وی ریسرچ کے تربیتہ پروگرام برائے رواداری و بقائے باہمی کے ارکان شامل تھے
انہوں نے کہاکہ بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کیلئے عرب امارات ایک مثال ہے ، وہ مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان رابطوں کا مرکز ہے
متحدہ عرب امارات کے وفد نے میزبانی کئے جانے پر پوپ فرانسس کیلئے تشکر کا اظہار کیا
عرب امارات کے سفارتخانے کے شعبہ معیشت ، سیاست و میڈیا امور کی سربراہ سارہ المھیری نے عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید ال نھیان ، نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان ، سپریم کونسل کے ارکان و اماراتی حکمرانوں کی طرف سے پوپ فرانسس کو خیرسگالی کا پیغام بھی دیا
انہوں نے رواداری کے فروغ کیلئے عرب امارات کے کلیدی کردار ، اماراتی اداروں کی طرف سے مذاکرے کے فروغ ِ ثقافتوں میں کھلے پن کی اقدار بڑھانے کے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک –
aXA6IDUyLjE1LjYzLjE0NSA= ejasoft island