کھیل
پاکستان: کراچی کنگز کا کیو موبائل کے ساتھ معاہدہ
کیو موبائل اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم سے قدم ملا لیا ہے۔
کیو موبائل اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم سے قدم ملا لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق معاہدے کی تقریب میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، سی ای او طارق وصی اور چیئرمین کیو موبائل ذیشان اختر نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے ذیشان اختر کو کراچی کنگز کی آفیشل جرسی بھی پیش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے، اس کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
aXA6IDMuMTM3LjE2MS4yMjIg ejasoft island