ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دی
ہندوستان نے جمعہ کے دن ہونے والے پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہراکر اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی ہے۔
ہندوستان نے جمعہ کے دن ہونے والے پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہراکر اس سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی ہے۔
نیوز 18 کی تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 203 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا جس کو ہندوستان نے چار وکٹ گنوا کر 19 اوورس میں ہی حاصل کرلیا تھا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے کئی ریکارڈس بھی اپنے نام کرلئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹی 20 میچ میں 204 رن کا اسکور بین الاقوامی ٹی 20 میں دوسری اننگز میں ہندوستان کا 8 واں 200 پلس اسکور ہے ۔ ہندوستان کے آس پاس بھی کوئی ٹیم نہیں ہے۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ ہے جس نے چار مرتبہ دوسری اننگز میں 200 سے زیادہ کا اسکور بنایا ہے اور اس میچ میں ریکارڈ پانچ نصف سنچریاں بھی بنائی گئی ہیں۔ کسی ٹی -20 میچ میں یہ پہلا موقع ہے جب پانچ بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائی ہیں۔