كاروبار
پاکستان: سندھ میں مزید فیکٹری یونٹس کو کام کرنے کی ملی اجازت
محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران مزید برآمدی فیکٹریوں کو کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔7 صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران مزید برآمدی فیکٹریوں کو کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔7 صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔
محکمہ داخلہ سندھ اس سے قبل 69 برآمدی یونٹس کو کام شروع کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں کو اجازت برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لئے دی گئی ہے۔
فیکٹریاں سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔
ایس او پیز کے مطابق ملازمین کے لئے سماجی فاصلے کا اہتمام اور ماسک اور سینیٹائزرز فراہم کئے جائیں گے۔
aXA6IDMuMjEuMTg2LjIzMSA=
ejasoft island