پاکستان میں دوا ساز کمپنیوں نے کام روک دیا
پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت اور انتظامی مشنری صنعتکاروں اور دوا ساز کمپنیوں کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں کرکے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے دواساز اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب ادویات کی فراہمی معطل ہونے سے مریضوں کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت اور انتظامی مشنری صنعتکاروں اور دوا ساز کمپنیوں کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں کرکے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ادویات بنانے والی کمپنیاں آدم جی فارما، لی مینڈوزا اور ٹبالٹی کو گزشتہ روز قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت نے سیل کیا تھا جس پر متاثرین نے احتجاج کیا تھا۔
صنعتی علاقے کورنگی میں فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب نے بند کی گئی کمپنیوں کو کھولنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔