کراچی میں تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق سفارشات تیار
سفارشات کی تیاری کے لیے جائزہ کمیٹی کا اجلاس کمشنرکراچی افتخارشالوانی کے دفترمیں ہوا۔ اجلاس میں تاجر برادری کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا۔
کراچی میں تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق سفارشات تیار
شہر قائد میں کاروباری اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔
سفارشات کی تیاری کے لیے جائزہ کمیٹی کا اجلاس کمشنرکراچی افتخارشالوانی کے دفترمیں ہوا۔ اجلاس میں تاجر برادری کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق جائزہ کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی سفارشات وزیر اعلیٰ سندھ مشاورت کے لیے وفاقی حکومت کو دیں گے، تاکہ ایک ایس او پی کے تحت ملک بھر میں کارروباری اور تجارتی مراکز کھولنے کا فیصلہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تجارتی مراکز بند ہیں، جس کی وجہ سے تاجروں اور دیہاڑی دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔