كاروبار
پاکستان: گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت
پاکستان کی وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق گوادر آنے والا بلک کارگو عالمی معیار کو مد نظر رکھ کر افغانستان روانہ کیا جائے گا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طور پر سیل ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گوادر پورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پر ٹریننگ سسٹم نصب ہو گا۔ افغانستان کے لئے گندم، چینی اور کھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔
بلک کارگو کی اجازت ایف پی سی سی آئی، پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر اشتراک داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjYxLjExOSA= ejasoft island